فڈز یوتھ الا ئنس کا منشور

تحریر۔ اسد فردوسی

فڈز یوتھ الا ئنس (بدلیں گے پاکستان) پاکستان کی سب سے بڑی منظم عملی کام کرنے والی نوجوانوں کی تنظیم کا منشور

نمبر ایک : قانون کی حکمرانی
حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم و نا انصافی کا نظام نہیں چل سکتا قانون کی حکمرانی سیویلین سپرمیسی تمام مسائل کا حل ہے

نمبر دو : گڈ باۓ آٸ ایم ایف
تاریخ گواہ ہے آج کسی بھی ملک نے اس وقت تک ترقی نہیں کر سکا تھا جب تک وہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں تھے رہی بات قرضے واپس کرنے اور اخراجات کو مینیج کرنے کی تو اس کیلئے پاکستان کے غیور عوام ہر ممکن تعاون کریں گے بس ان کو یقین دہانی کروا دیں کہ قانون کی حکمرانی ہو گی ان کا ایک روپیہ بھی ضائع نہیں ہو گا اسے ملک و قوم کی فلاح کیلئے استعمال کیا جائے گا

نمبر تین : ایجوکیشن بجٹ بڑھایا جاۓ فری اور معیاری تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور شہری اس حق سے محروم ہیں بلا تفریق تمام شہریوں کو یہ حق دیا جاۓ گورنمنٹ سکولز کالجز یونیورسٹیز جن علاقوں میں نہیں وہاں بناٸ جاٸیں اور جہاں ہیں ان کو بہتر کیا جاۓ اور ڈگری کے ساتھ بیسک ایتھکس اور ہنر کو لازمی قرار دیا جاۓ

نمبر چار : بیسپ پروگرام بند کے اس بجٹ کو گھریلو چھوٹی صنعتوں کیلۓ استعمال کیا جاۓ

نمبر پانچ : آٸ ٹی گارمنٹس و دیگر شعبوں کی ایکسپورٹس کو بڑھایا جاۓ

نمبر چھ : حکومت کاروباری شخصیات اویسٹروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے اور پاکستان میں کاروبار کرنا آسان اور محفوظ ہو

نمبر سات : جتنے پاکستانی دیگر ممالک میں جا کر بھیک مانگ رہے ہیں اور جرم کر رہے ہیں ان کو فوری واپس پاکستان بلایا جاۓ اور آٸندہ اس طرح کے لوگوں پہ باہر جانے پہ پابندی عاٸد کی جاۓ

نمبر آٹھ : چھہتر سالوں میں قومی خزانے کو جن سیاست دانوں سرکاری آفیسرز و دیگر نے نقصان پہنچایا ہے پیسہ خود استعمال کیا ہے ان کے خلاف قانونی کارواٸ عمل میں لاٸ جا ۓ

نمبر نو : تمام فارن نیشنلٹی ہولڈرز کو گورنمنٹ جاب سے برطرف کیا جاۓ اور آٸندہ کسی فارن نیشنلٹی ہولڈر کو کوٸ سرکاری نوکری نہ دی جاۓ

نمبر دس : سیاستدان ، ججز ، بیوروکریٹس و دیگر بڑے عہدوں پہ فاٸز سرکاری آفیسرز کی ریٹارمنٹ کے بعد کم از کم پانچ سال تک بیرون ملک جانے پہ پابندی عاٸد کی جاۓ اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جاٸیں

نوٹ: فڈز یوتھ الا ئنس کے نوجوان جن کا مشن عزیز تر جان وطن کو عظیم سے قابل تعظیم بنانا ہے
ایف وائے اے میں رجسٹریشن ممبر سازی مہم کا سلسلہ جلد شروع کیا جا رہا ہے
ایف وائے اے میں پاکستان کی ہر تحصیل سے تین سو تیرہ نوجوانوں کو ممبر بنایا جائے گا
جلد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان مطا لبات کو منوانے کیلئے نوجوان دھرنا دیں گے
واضع رہے فڈز یوتھ الائنس غیر سیاسی ، غیر مذہبی نوجوانوں کی تنظیم ہے جن کا مشن ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے نیشنل کاز پہ کام کرنا ہے ۔

منجانب : سوشل میڈیا ٹیم فڈز یوتھ الائنس (بدلیں گے پاکستان) ملک عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سب سے بڑی عملی کام کرنے والے نوجوانوں کی منظم تنظیم

#FYA#fyapakistan#fidsyouthalliance #fids