طالبات کو ہراساں کرنے سے روکنے پر وین ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 04 اوباش نوجوان قصور پولیس نے دھر لئے۔
قصور( سٹارنیوز)طالبات کو ہراساں کرنے سے روکنے پر وین ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 04 اوباش نوجوان قصور پولیس نے دھر لئے۔ ملزمان طالبات کو کالج جاتے ہوئے ہراساں کررہے تھے کہ ڈرائیور نے انہیں منع کیا جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کا تحرک جاری۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں پولیس خواتین کے لئےایک محفوظ اور پر امن معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے، اس کاوش میں وین ڈرائیور کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ہراسگی و دیگر ایسے واقعات سے متعلق بروقت پولیس کو آگاہ کریں۔
#رپورٹ میاں عدیل آشرف سٹارنیوز قصور
#PunjabPolice #CrimeFighter
@police_ka