سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر سرکل بھیرہ میں پولیس کا سرچ آپریشن
سرگودھا (سٹارنیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی سرگودھا ضیاء اللہ کی سربراہی میں سرکل بھیرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن رہائشی مکانات، ہوٹلز،ویگن اڈا جات،دوکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ متعدد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ سرچ آپریشن میں سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اورحساس اداروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کو یقینی بنانا ہے۔
رپورٹ محمد آصف علی سٹار نیوز سرگودھا
(سرگودھا پولیس)
#PunjabPolicePakistanOfficial #RpoSargodha #dposargodha #AtYourService #Sargodha #SearchOperations













