گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) ڈی پی او جھنگ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے،
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار نے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس پر ان کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے اس کھلی کچہری میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کلیم معاویہ کے بزرگ والد نے بھی قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دہائی دی جس پر ڈی ہی او جھنگ نے جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپکے مسائل براہ راست سننا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنا ہے،انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈی پی او جھنگ نے شہریوں کے ٹریفک کے مسائل اور دیگر اعتراضات کے فوری حل کی بھی یقین دہانی بھی کروائی، اس موقع پر ڈی ایس پی احمدپورسیال، ایس ایچ او تھانہ احمدپورسیال، ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ، امیدوار برائے ایم۔پی۔اے 130۔ خان امیر عباس خان سیال، سابق چیرمین بلدیہ گڑھ مہاراجہ، گڑھ مہاراجہ، حافظ عبدالستار انصاری، محمد قاسم خان سیال، چوہدری لیاقت میو، عمران بوسن، مہر مدثر عباس، حسن رضا کھیڑا، شیخ غلام حسین، ملک حاجی ملازم حسین، صحافی شیخ محمد حسین، علی امجد چوہدری، رانا محمد سلیم، عمار یاسر، نوید انجم، محمدعمرفاروق، عامر علی، قمر شاہ، کاشف جھانولہ، سمیت سوسائٹی، معززین علاقہ، اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،۔