ایم پی اے اجمل چانڈیہ اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجراء اور قصہ چوہدری جاوید آرائیں کا

تحریر علی امجد چوہدری

جاوید آرائیں ضلع مظفر گڑھ کے کاروباری مقام جوانہ بنگلہ کے نواحی چک کا رہائشی ہے جوانہ بنگلہ پر الیکٹرانکس کا کام کرتا ہے خود اور خاندانی پس منظر بھی انتہائی بے داغ ہے مگر یہ پچھلے تین سال سے مسلسل زیر عتاب ہے کوئی دو سال قبل اس کی غیر موجودگی میں ایک شخص پرانی ایل سی ڈی لایا اس میں منشیات تھی اس کے کم سن صاحبزادے کے حوالے کی اور فوری طور پر پولیس اہلکار پہنچ گئے جاوید کو اس مقدمے میں دھر لیا گیا مگر ے گناہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ پولیس آفیسرز نے مداخلت کی اور جاوید کو رہائی ملی پھر بھی یہ سلسلہ نہیں رکا کہیں نہ کہیں سے اسے الجھایا جاتا رہا اور یہ اپنی بے گناہی ثابت کرتا رہا
اب آتے ہیں اس کی موجودہ مشکل کیطرف اس کا والد جوانہ بنگلہ کے نواحی چک 4/R کا کاشتکار ہے اور اس چک کا زمیندار بھی اس چک کے رہائشی علاقے میں سو کے قریب گھر ہونگے ان میں بہت سارے ایسے ہیں جو چک کے زمیندار بھی نہیں ہیں کئی ایک ایسے ہیں جنہیں اپنی زمین کے تناسب سے 10 مرلے ملنا تھے مگر وہ اس سے کئی گنا زیادہ پر قابض ہیں مگر جاوید آرائیں کا تعلق ان دونوں طبقوں سے نہیں ہے یہ چک میں اپنی زمین کے تناسب سے پلاٹ پر قابض ہے اس کا والد اس چک کا زمیندار ہے مگر تناسب سے ایک مرلہ زائد پر قابض نہیں ہے مگر اس کا پلاٹ ہی حدف ہے اس پر قبضہ کرنے کی سازش تیار ہوئی مگر ایس ایچ او حسنین رضا اور پولیس رنگ کی بروقت کاروائی سے سازش سازش ہی رہی اب یہاں پر دو بڑی شخصیات کا اہم کردار ہیں ان میں پہلے اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجراء ہیں ان کی شہرت ایک ایسے آفیسر کی ہے جن پر دباؤ کے حوالے سے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا اور گزشتہ عام انتخابات اس کی گواہی دیں گے جب یہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال تھے اور مجبور طبقے کی داد رسی ان کی top priority ہوتی ہے اور دوسرے اجمل خان چانڈیہ ایم پی اے ہیں انتہائی دھیمے مزاج کے ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کی شہرت بھی خاصی اچھی ہے تاہم زرائع کے مطابق چک کی زمینوں پر مبینہ قبضہ کی سازش کرنے والا ایک مبینہ قبضہ گروپ ان کی اچھی شہرت کو داغدار کرنے لیئے کوشاں ہے انہیں اس مبینہ قبضہ گروپ سے ہوشیار رہنا ہوگا کیونکہ یہ ان کی پہلی ایم پی اے شپ ہے ان کی کامیاب اننگز کا آغاز ہے انہیں ابھی لمبی گیم کھیلنی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیئے ضروری ہے کہ وہ ظالموں سے اپنے آپ کو دور رکھیں تاکہ جاوید آرائیں جیسا کوئی اور مسلسل ناکردہ گناہوں کی سزا نہ بھگتے
امید ہے اسسٹنٹ کمشنر صاحب اور ایم پی اے صاحب کی موجودگی میں جاوید آرائیں مبینہ قبضہ گروپ کے ارادوں سے محفوظ رہے گا مگر اس کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر صاحب سے یہ بھی گزارش ہوگی کہ ریوینیو سے متعلقہ ایسے اہلکار جن کی کرپشن کے حوالے سے داستانیں ہیں ان کے خلاف چارج شیٹ جاری کی جائے کیونکہ کچھ لوگوں کے خلاف شکایات غیر معمولی ہیں

علی امجد چوہدری