اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی مظفرگڑھ اور بصیرہ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد بھٹوں کو سیل کردیا گیا

مظفرگڑھ: (سٹارنیوز)اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ محمد عرفان ہنجرا نے سموگ کے پیش نظر بھٹوں کے خلاف خصوصی کارروائی، مظفرگڑھ اور بصیرہ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد بھٹہ سیل۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے فضائی آلودگی اور سموگ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے بھٹوں کا دورہ کیا اور ایسے بھٹوں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے جو کہ اینٹی اسموگ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔۔

رپورٹ میاں احمد رمضان سٹارنیوز مظفر گڑھ