گڑھ مہاراجہ: شفاء انٹرنیشنل ہاسپٹل کے زیر اہتمام شفاء لیب کی افتتاحی تقریب، نوازش خان نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کر دیا،
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز گڑھ موڑ جھنگ روڈ پر شفاء انٹرنیشنل ہاسپٹل کے زیر اہتمام شفاء لیب کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا، تقریب سے کے شرکاء سے ڈاکٹر توقیر رضا خان نے تفصیلی گفتگو کی، دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ کسی انسان کی زندگی کو بچانے کیلئے ٹیسٹ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے ہمارے معاشرے میں لوگ چند روپے بچانے کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیل جاتے ہیں، گڑھ موڑ جیسے شہر کو ایسی لیب کی اشد ضرورت تھی جس کیلئے آج گڑھ موڑ کی عوام کو بڑا تحفہ دیا یے، لیب کا افتتاح امیدوار برائے ممبر نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 110 خان نوازش علی خان سیال نے فیتہ کاٹ کر کیا، نوازش علی خان سیال کی آمد پر منتظمین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر محمد ارشد ایوب، نعت خوان شعیب احمد قادری، محمد عمران، سید قمر عباس شاہ، محمد زبیر انجم، انصر عباس خان، ڈاکٹر زکاء مہدی، ڈاکٹر عدنان مہدی، ڈاکٹر محمد کلیم، سید شبیہل الحسن شاہ، سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پاکستان کی سلامتی، خوشحالی کی دعاوں کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا،
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز