#22جمادی_الثانی یوم وفات امیرالمومنین ؓ، امام صحابہ ؓ، خسر پیغمبرﷺ، ہمسفر پیغمبرﷺ، جانشنین پیغمبرﷺ، خلیفہ بلافصل، یار غار و مزار، امام صدق و صفاء، مدد گار رسولﷺ، امام المتقین، صحابی ؓ رسولﷺ، افضل البشر بعد از انبیاء، مشیر رسولﷺ، محافظ مصلائے رسولﷺ، بناء عشق و وفا، سید الصادقین، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا،

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے اور اسلام کے پہلے خلیفہ راشد ہیں اور آپ کا شمار عشرہ مبشرہ میں ہوتا ہے۔ آپ خاتم النبین محمد مصطفی ﷺ کے پہلے جانشین، صحابی اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے۔آپ رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے بہتراور صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر ہیں۔رسول خدا ﷺ نے بیان فرمایا کہ جب میں نے کسی کو بھی اسلام کی دعوت دی تو اس کو تردد ہوا علاوہ ابوبکر کہ جب میں نے ان پر اسلام پیش کیا تو انہوں نے بغیرتردد کے اسلام قبول کر لیا، حضرت عمرفاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا یہ قول ہے کہ پوری زمین کے مسلمانوں کا ایمان اور حضرت ابو بکر صدیق کا ایمان اگر وزن کیا جائے تو حضرت صدیق اکبرکے ایمان کا پلہ بھاری ہوگا، ترمذی شریف میں ہے رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا کہ جس کسی نے بھی میرے ساتھ احسان کیا تھا میں نے ہر ایک کا احسان اتار دیا علاوہ ابوبکر کے احسان کے ، انہوں نے میرے ساتھ ایسا احسان کیا ہے جس کا بدلہ قیامت کے دن ان کو خدائے پاک ہی عطا فرمائے گا ۔

” اور ہر گز کسی کے مال نے مجھے اتنا فائدہ نہیں پہنچایا ہے جتنا فائد ہ کہ ابوبکر کے مال نے پہنچایا ہے، “صدیق اکبر ؓ نے حرم کعبہ میں کھڑے ہو کر دعوت اسلام دی تو کفار نے حملہ کر دیا ، اس حملے میں آپؓ اور آپؓ کے ساتھی شدید زخمی ہو گئے, دشمنان اسلام آپؓ پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑتے رہے مگر آپؓ نے بڑی جرأت اور استقلال سے تمام مصائب کا سامنا کیا، آج 22 جمادی الثانی خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وفات اور ان کی منقبت کے حوالے سے پر دنیا بھر میں جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینارز منعقد کیے جائیں گے، اور اہلسنت والجماعت سمیت مذہبی جماعتوں کی جانب سے حکومت پاکستان سے یوم وفات سیدنا صدیق اکبر ؓ پر عام تعطیل کا مطالبہ بھی کیا جائے گا

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز // جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ