جھنگ۔مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پارہ چنار کے شہداء اور لواحقین سے اظہار یکجہتی دھرنا جاری

جھنگ(رائے منظور احمد عابد سے)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پارہ چنار کے شہداء اور لواحقین سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا پارہ چنار کی صورتحال پر ایم ڈبلیو ایم کا ایوب چوک پر دھرنا جاری ہے.احتجاج و دھرنا کی قیادت ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم روح اللہ کاظمی کر رہے ہیں.جبکہ سید مسعود الحسن ترمذی نائب صدر شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کی قیادت میں تانگہ چوک جھنگ سٹی سے ایوب چوک جھنگ صدر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید روح اللہ کاظمی اقر سید مسعود الحسن ترمذی نے کہا کہ 80 دن گزر گئے پارہ چنار میں راستے بند ہیں پارہ چنار کے مکین گھروں میں محصور ہیں خوراک,ادویات کا فقدان ہے,ہسپتالوں میں علاج معالجہ نہ ہونےسے مریضوں کی اموات ہورہی ہیں انسانیت کا قتل عام اور ظلم و بربریت کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتوں سکیورٹی اداروں کی مبینہ غفلت کے خلاف اور پارہ چنار کے باسیوں کی جانب سے ملک گیراحتجاجی دھرنوں کا اعلان کہا گیا ہے جس کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور مظلومین پارہ چنار کی حمایت کا کرتے ہیں غزہ پاکستان پارہ چنار پر حکومتی بے حسی سوالیہ نشان ہے.انہوں نے کہا کہ قائدین کے حکم پر وہ مظلومین پارہ چنار کے حق میں احتجاج و دھرنا جاری ہےجب تک حکومت ان کے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی احتجاج و دھرنا جاری رہے گا.

رپورٹ رائے منظور احمد عابد