جھنگ کو ڈویژن بنانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ملک محمد احمد خاں سپکر پنجاب اسمبلی

جھنگ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی سابق رکن صوبائی اسمبلی حضرت مولانا محمد معاویہ اعظم کے مدرسہ کا دورہ۔

پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود اور سماجی بہتری کیلئےکئی نمایاں اقدامات کر رہی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ملک محمد احمد خاں

وزیر اعلیٰ کا “ستھرا پنجاب پروگرام “پنجاب بھر میں بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی

اس پروگرام کے تحت دیہاتوں تک صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ملک محمد احمد خاں

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح اور انکی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے بھی حکومت سرگرم ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی

اسیران کو مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں تاکہ قیدیوں کو باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی

سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے پنجاب حکومت نے سپیشل ایجوکیشن کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی

سپیشل سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو ہیرنگ ڈیوائسز فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ سننے اور سمجھنے میں آسانی محسوس کریں۔ ملک محمد احمد خاں

کاشتکاروں کاروں کیلئے گندم خریداری میں ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔ ملک محمد احمد خاں

تحریک انصاف نے جلاو گھیراؤ کی حدیں پار کیں ۔ملک محمد احمد خاں

جھنگ کو ڈویژن بنانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ملک محمد احمد خاں

پنجاب حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں سرگرم ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی