چودھری عابد حسین،بشیرترابی کے اعزاز میں الوداعی تقریب،۔35 سالہ ملازمت میں ہمیشہ طلبہ کی فلاح وبہبود کیلیے کام کیا۔عابد چودھری،قوم کا معمار استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا،شیخ امتیازرحمانی
گڑھ_مہاراجہ (سٹارنیوز)چودھری عابد حسین،بشیرترابی کے اعزاز میں الوداعی تقریب،۔35 سالہ ملازمت میں ہمیشہ طلبہ کی فلاح وبہبود کیلیے کام کیا۔عابد چودھری،قوم کا معمار استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا،شیخ امتیازرحمانی،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ سے ریٹائرمنٹ لینے والے پرنسپل چودھری عابد حسین اور ایس ایس ٹی بشیرترابی کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،مقررین انچارج پرنسپل عدنان جاوید،رانا آصف علی،شیخ ظفر عباس،توقیرافضل نقوی ودیگرز نے پرنسپل عابد حسین اور ٹیچربشیرترابی کی انتظامی وتدریسی خدمات کو بھر پورانداز میں خراج تحسین پیش کیا اور اساٹذہ کیلیے ان کی سروسز کو مشعل راہ قراردیا،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہمیں نئے تعینات ہونے والے ایس ٹی آئیز الیاس رضاکاظمی،مسیب رضا کو سٹاف کے کیلیے خوبصورت گلدستے میں معطر پھوکوں کااضافہ قراردیا،مہمانان کا والہانہ اور ہرجوش استقبال کیا گیا،ریٹائرمنٹ لینے والے عابدچودھری بشیرترابی نے اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ اداکیا،اس موقع پر چودھری عبدالرزاق،غلام مصطفی چیمہ،ناصر عباس،مبشر عباس،محمد سبطین،نجف علی،محمددین،محمد عمر،محمدرشید،۔۔۔۔۔۔بھی موجود تھے۔













