بجلی قیمتوں میں کمی مہنگائی سے تنگ عوام کیلیے ٹھنڈی ہواکا جھونکا ہوگا۔افتخاربلوچ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے صارفین کے لیے بجلی کے ریٹوں میں کمی کر کے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے افتخار خان بلوچ

سلطان باہو (بیوروچیف) بجلی قیمتوں میں کمی مہنگائی سے تنگ عوام کیلیے ٹھنڈی ہواکا جھونکا ہوگا۔افتخاربلوچ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے صارفین کے لیے بجلی کے ریٹوں میں کمی کر کے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے افتخار خان بلوچ
افتخار خان بلوچ صدر پاکستان مسلم لیگ نون صوبائی حلقہ 130 ضلع جھنگ کا خیر مقدم ذرائع تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور سردار اویس احمد خان لغاری نے اپنے وعدے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے ریٹوں میں فی یونٹ سات روپے 41 پیسے کی کمی کا اعلان کیا ہے جس پر رد عمل دیتے ہوئے افتخار خان بلوچ صدر پاکستان مسلم لیگ نون صوبائی حلقہ 130 جھنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے بجلی صارفین کے مطالبے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق بجلی ٹیرف میں اٹھ روپے کے قریب کمی کر دی ہے جس سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی صارفین کو بھی فائدہ ہوگا افتخار خان بلوچ نے کہا ہم مسلم لیگ نون کی طرف سے میاں شہباز شریف اور سردار اویس احمد خان لغاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کی عوام کی امنگوں کے مطابق بجلی جیسی اہم ضرورت کو عوام کے لیے کم ریٹ پر فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا اس موقع پر افتخار خان نے مزید کہا کہ نون لیگ نے ہمیشہ عوامی امنگوں کے مطابق کام کیا ہے اور اپنے دور اقتدار میں جو وعدے کیے ہیں اس کو پورا کیا ہے