اللہ تعالیٰ کبھی کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا ۔مسعود یزدانی

گڑھ مہاراجہ( سٹار نیوز)۔۔۔اللہ تعالیٰ کبھی کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا ۔مسعود یزدانی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں سکول کونسل کے اراکین ،طلبہ اور والدین نے بھی شرکت کی ۔اول،دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے علاوہ اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ انعامات ، والدین ، اراکین سکول کونسل اور اساتذہ کے ہاتھوں سے دلوائے گئے ۔۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر ادارہ مسعود احمد یزدانی نے کہا کہ محنت میں عظمت ہے اور اللہ تعالیٰ کبھی کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا لہزا تمام طلبہ محنت کو اپنا شعار بنا کر اسی طرح انعامات حاصل کریں آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد بھی دی ۔اے ڈی عامر اور ضرغام عباس نے بھی خطاب کیا