تعلیمی میدان میں طلبہ محنت کو اپنا شعار بنائیں چوہدری عابد حسین
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز).تعلیمی میدان میں طلبہ محنت کو اپنا شعار بنائیں چوہدری عابد حسین. گر اگے بڑھنا ہے تو پھر پڑھنا ہے .شیخ امتیاز رحمانی. تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں تعلیمی حوالے سے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل ادارہ چودھری عابد حسین نے کی .پوزیشن ہولڈرز بچوں میں خصوصی طور پر انعامات تقسیم کیے گئے ۔پوزیشنز ہولڈرز بچوں میں اسد عباس، عدنان عباس، فہیم رضا، سبطین مہدی ،دانش عباس,سہیل عباس, ارسلان, فیضان, مرتجز,محمد نفیس,محمد باقر, حسیب حسن ,علی حیدر و دیگر طلبہ شامل تھے اس موقع پر اس موقع پر رآنا اصف علی،شیخ ظفر عباس، محمد سبطین، مبشر حسن، ناصر عباس، نجف علی و دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے













