جھنگ کے علاقے مائی ہیر کے منشیات فروش گلزار وینس نے ساتھیوں کے ہمراہ جامع مسجد مائی ہیر میں امام مسجدودیگر کے سامنے حلف اٹھا کر آئندہ منشیات فروشی سے توبہ کرلی۔

جھنگ (سٹارنیوز) جھنگ کے علاقے مائی ہیر کے منشیات فروش گلزار وینس نے ساتھیوں کے ہمراہ جامع مسجد مائی ہیر میں امام مسجدودیگر کے سامنے حلف اٹھا کر آئندہ منشیات فروشی سے توبہ کرلی۔ذرائع کے مطابق جھنگ کے علاقے مائی ہیر میں جامع مسجد مائی ہیر میں منشیات فروش گلزار وینس نے اپنے ساتھی عارف وینس کے ہمراہ امام مسجد سمیت درجنوں شہریوں کے سامنے حلف اٹھاتے ہوئے منشیات فروشی سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلی ۔گلزار وینس نے کہاکہ میں نے سچے دل سے منشیات فروشی سے توبہ کرلی ہے آئندہ میں منشیات فروش نہیں کروں محنت مزدوری کرکے اپنے گھر کا گزر بسر کر وں گا منشیات فروش نے اپنا بیان حلفی پولیس سمیت تمام انتظامی اداروں میں بھیج دیا۔ اہل علاقہ نے گلزار وینس کی منشیات فروشی سے توبہ کو سراہا اور اسکی حوصلہ افزائی بھی کی اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ گلزار وینس کی منشیات فروشی کی توبہ سے مائی ہیر میں منشیات فروشی میں واضح کمی آئیگی اور نوجوان نسل اس تباہی سے بھی بچ سکی گی اور علاقے میں امن قائم ہوگا ۔