خٹک بیلٹ کےعلاقہ مکڑوال گلاخیل پی سی ون(سیکشن ای)کول مائین میں کام کے دوران مزدورمشرف خان پرچھت گرگئی۔سر اور ٹانگ زخمی۔ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی کی پرائیویٹ گاڑی پراسپتال شفٹ کیا گیا۔

میانوالی(اللہ نوازخان)خٹک بیلٹ کےعلاقہ مکڑوال گلاخیل پی سی ون(سیکشن ای)کول مائین میں کام کے دوران مزدورمشرف خان پرچھت گرگئی۔سر اور ٹانگ زخمی۔ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی کی پرائیویٹ گاڑی پراسپتال شفٹ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خٹک بیلٹ کے علاقہ میں کول مائنز میں کام کرنے والے مزدور اکثر حادثوں کا شکارہوتے رہتے ہیں۔سیفٹی کا ناقص انتظام اور دیگر وجوہات کی وجہ سے حادثےہوجاتے ہیں۔کام کے دوران کئی مزدور ہلاک بھی ہوئےہیں اورکئی مزدورمعذوربھی ہوچکےہیں۔آج 11 مئی کو مکڑوال گلاخیل پی سی ون(سیکشن ای)کول مائین میں ایک مزدور مشرف خان کام کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔مائن کی چھت گرنے سے مزدور کے سر اور ٹانگ پر زخم آئے۔افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سےمزدور کو کمپنی کی پرائیویٹ گاڑی میں اسپتال شفٹ کیا گیا۔مزدوروں کو معاوضہ بھی مناسب نہیں ملتا اور دیگر سہولیات بھی میسرنہیں ہیں۔کم از کم ڈپارٹمنٹ ایمبولنس تو فوری طور پر مزدوروں کو مہیا کرے،تاکہ فوری طور پر اسپتال میں مریضوں کوبھیجا جا سکے۔کئی مزدور فرسٹ ایڈ فوری طور پر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سےہلاک ہو جاتے ہیں۔مزدوروں کی جانوں کی سیفٹی کا لازمی خیال رکھنا چاہیے،تاکہ حادثوں سے بچا جا سکے ۔