ڈاکٹر حبیب سلطان کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ تقرری، ایک خوش آئند قدم
تحریر: محمد زاہد مجید انور
(ضلعی صدر ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں، معروف کالم نگار)
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سرزمین ہمیشہ سے اہل اور باصلاحیت افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتی آئی ہے۔ حال ہی میں ڈاکٹر حبیب سلطان کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ تقرری نہ صرف ان کے ذاتی کیریئر میں ایک سنہری سنگ میل ہے بلکہ ضلع بھر کے کسانوں، مویشی پال حضرات اور محکمانہ کارکردگی کے لیے بھی ایک خوش آئند خبر ہے۔ڈاکٹر حبیب سلطان ایک نہایت باوقار، خوش اخلاق اور اعلیٰ ظرف شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی سادگی، دیانتداری، عاجزی اور اپنے پیشے سے محبت ان کی پہچان بن چکی ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیتے رہے ہیں۔ ان کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ جہاں بھی فرائض سرانجام دیے، وہاں ترقی، شفافیت اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔محکمہ لائیو سٹاک ایک ایسا ادارہ ہے جو براہ راست عوامی فلاح سے وابستہ ہے۔ خصوصاً دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات کا انحصار اسی ادارے پر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر حبیب سلطان کی قیادت میں یہ امید کی جا رہی ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محکمانہ سروسز میں مزید بہتری آئے گی، ویٹرنری سہولیات کا دائرہ کار وسیع ہوگا، فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیمیں زیادہ متحرک ہوں گی، اور کسانوں کو درپیش مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ڈاکٹر حبیب سلطان کو اس نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ڈاکٹر صاحب کی تعیناتی بلاشبہ محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کے لیے نیک شگون ہے۔ ان کی موجودگی ایک نئی توانائی، ایک نئی امید اور عوامی خدمت کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔










