“پولیس کا عزم اور عوام کی اُمیدیں”

تحریر: محمد زاہد مجید انور

*ٹوبہ ٹیک سنگھ کی فضاؤں میں امن قائم رکھنا اور جرائم کا خاتمہ ہمیشہ سے ہی پولیس کے لیے ایک کڑا امتحان رہا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی، سب انسپکٹر صابر رحمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی جس عزم کا اظہار کیا ہے، وہ نہ صرف قابلِ تعریف ہے بلکہ عوام کے دلوں میں ایک نئی اُمید بھی جگاتا ہے۔خصوصی ملاقات کے دوران انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن قائم رکھنا اُن کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف کی فراہمی کسی لالچ یا دباؤ کے بغیر بروقت ممکن بنائی جائے گی اور کسی بھی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ الفاظ صرف ایک اعلان نہیں بلکہ ایک عہد ہیں، جسے نبھانے کے لیے جرات، ہمت اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔سب انسپکٹر صابر رحمان نے واضح کیا کہ منشیات فروش اور شراب فروش معاشرے کے ناسور ہیں، جن کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں ہوں گی۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی آئی ایس آئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس کی نگرانی وہ خود کریں گے۔ یہ بات اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کو جڑ سے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ آنے والی نسلیں ایک پرامن اور صحت مند ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔مزید برآں، انہوں نے صحافی برادری کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیشہ صحافیوں کا احترام کیا ہے۔ ان کے بقول، جرائم کی نشاندہی اور مسائل کی نشور کے ذریعے صحافی معاشرتی اصلاح کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پولیس اور صحافی اگر ایک دوسرے کے معاون بن جائیں تو یقیناً جرائم پر قابو پانا آسان ہو سکتا ہے۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سب انسپکٹر صابر رحمان کا یہ جذبہ عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ اب یہ وقت بتائے گا کہ ان کے دعوے کس حد تک عملی شکل اختیار کرتے ہیں، لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں، جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔*