ڈرگیٹ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت چوہدری مقصود گجر، ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں کے ضلعی صدر اور معروف کالم نگار محمد زاہد مجید انور اور سینئر صحافی ساجد مجید انور نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام پنجاب شوریٰ کے رکن، دارالعلوم عیدگاہ کے بانی اور شہر کے جید عالم دین حضرت مولانا سید حسان احمد طلحہ شاہ سے ان کی اقامت گاہ نیلم جبار ٹاؤن میں خصوصی ملاقات کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ڈرگیٹ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت چوہدری مقصود گجر، ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں کے ضلعی صدر اور معروف کالم نگار محمد زاہد مجید انور اور سینئر صحافی ساجد مجید انور نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام پنجاب شوریٰ کے رکن، دارالعلوم عیدگاہ کے بانی اور شہر کے جید عالم دین حضرت مولانا سید حسان احمد طلحہ شاہ سے ان کی اقامت گاہ نیلم جبار ٹاؤن میں خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر حضرت مولانا سید حسان احمد طلحہ شاہ نے اپنے والد بزرگوار اور دادا مرحوم کی دینی خدمات اور علمی و روحانی جدوجہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کی تعلیمات آج بھی ہماری راہنمائی کرتی ہیں اور ان کے فیوض و برکات سے شہر کے لوگ فیضیاب ہو رہے ہیں۔مہمانوں نے مولانا سید حسان احمد طلحہ شاہ کی علمی و دینی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے خانوادے کی خدمات علاقے کے لیے ایک روشن باب ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر تمام شرکاء نے باہمی تعاون اور دینی و سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ بعد ازاں مہمانوں اور میزبان نے یادگاری گروپ فوٹو بھی بنوایا۔*