چوہدری عاطف رندھاوا خدمت، قیادت اور اعتماد کا نام

تحریر: محمد زاہد مجید انور

ضلعی صدر، ڈسٹرکٹ انجمنِ صحافیاں ٹوبہ ٹیک سنگھ)*

*ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کاروباری برادری ہمیشہ سے خدمت، دیانت اور تنظیمی قوت رکھنے والے رہنماؤں پر ناز کرتی آئی ہے۔ انہی مخلص شخصیات میں ایک نمایاں نام چوہدری عاطف رندھاوا صاحب کا ہے جنہیں حال ہی میں ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ ہوٹل ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ انتخاب محض ایک عہدہ نہیں بلکہ اُن کی طویل خدمات، محنت اور تاجر برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔چوہدری عاطف رندھاوا صاحب نے ہمیشہ اجتماعی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی۔ وہ مرکزی انجمن تاجران ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ کی حیثیت سے شہر کی کاروباری سرگرمیوں میں ایک فعال اور مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں تاجروں کے مسائل کو اجاگر کرنے، انتظامیہ سے بہتر روابط قائم کرنے اور شہر کی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو مستحکم بنانے کے لیے جو اقدامات کیے گئے، وہ قابلِ تحسین ہیں۔یہ انتخاب دراصل اس بات کا اعتراف ہے کہ جب نیت صاف ہو، مقصد عوامی خدمت ہو اور طرزِ عمل مثبت ہو تو کامیابی خود قدم چومتی ہے۔ چوہدری عاطف رندھاوا صاحب ہمیشہ عاجزی، نرم گفتاری اور عملی خدمت کے ذریعے دلوں پر حکمرانی کرتے آئے ہیں۔ اُن کا یہ نیا عہدہ یقیناً ہوٹل انڈسٹری کے مسائل کے حل اور تاجر برادری کے استحکام میں نئی راہیں کھولے گا۔ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری عاطف رندھاوا صاحب کو مزید کامیابیاں، عزتیں اور حوصلہ عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنے شہر، اپنے تاجروں اور اپنے لوگوں کے لیے خدمات کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔*
*منجانب:*
*محمد زاہد مجید انور*
*ضلعی صدر، ڈسٹرکٹ انجمنِ صحافیاں ٹوبہ ٹیک سنگھ*