گڈ گورننس اور کہانی بیس منٹ کی

تحریر علی امجد چوہدری

آج بطور اسسٹنٹ کمشنر ترقی پانے والے تحصیلدار چوہدری محمد سعید گھمن کو مبارکباد دینے معروف قانون دان مہر خلیل احمد چھوہن چوہدری اقبال سکھیرا عرفان سربانہ کے ہمراہ گیا تو وہاں علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال چوہدری طارق محمود گل کی غیر موجودگی میں چوہدری سعید گھمن وہاں موجود تھے اور ان کا ساتھ دینے کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طارق محمود گل کے پی اے برادر عبدالغفار بھی موجود تھے اسی دوران اقبال سکھیرا ایڈووکیٹ نے المدینہ کالونی میں گندگی کے ڈھیروں کی شکایت کی غفار صاحب نے نوٹ کیا ابھی ہم وہاں موجود ہی تھے کہ اس گلی سے کوڑا کرکٹ ریموو ہو گیا یہ سب کچھ ناقابل یقین تھا کہ اتنی تیز ترین سروس بھی ہو سکتی ہے اور یہ علامت ہے کہ آپ کی تحصیل محفوظ ہاتھوں میں ہے اسی لیئے تو یہ برق رفتاری سامنے آئی ایک سٹیمپ تھی کہ چوہدری طارق محمود گل کی زیر نگرانی چوہدری سعید گھمن انتہائی زبردست پرفارم کر رہے ہیں اور یہ اس لیئے ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طارق محمود گل خود تحصیل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں یہاں عبدالغفار کے زمہ درانہ کرادر کو نا سراہنا بھی زیادتی ہوگی اسسٹنٹ کمشنر صاحب کے احکامات پر عملدرآمد کی جتنی زبردست نگرانی عبدالغفار کر رہے ہیں انتہائی قابل ستائش ہے
علی امجد چوہدری