فتح پور کے مسائل پر انتظامی انکھ
( قرطاس قلم )
تحریر۔۔محمد عرفان اعوان
پنجاب بھر کی طرح ضلع لیہ بھی تیزی کے ساتھ مسائل سے چھٹکارے کی دوڑ میں شامل ہورہا ہے جس کے لیے موجودہ انتظامی افیسران بے پناہ محنت کرتے دیکھائی دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر میں گلیوں سٹرکوں نالیوں تجاوزات سمیت تمام عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ڈی سی او لیہ آصف علی بھٹی ہمہ وقت ضلع بھر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں بطور قلمکار بیشتر ڈی سی اوز کی انتظامی کارکردگی جانچنے کا موقع ملا جن میں اکثریت محض داعوے احکامات اور میڈیا بیانات تک محدود دیکھائی دئیے اور اکثریت خود کو انتظامی ہیروثابت کرنے کے لئے دفتری فائلوں میں صبح شام مشغول دیکھائی دئیے یوں موجودہ ڈی سی او لیہ آصف علی بھٹی ضلع بھر میں خود کو عوامی افسر منوانے میں مصروف عمل ہیں ضلع لیہ کی تمام تحصیلوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں عوامی فلاح اور معاشرتی اسائشوں کے لئے ہنگامی دوروں اور انتظامی دفتروں کے بند دروازے عوام کے لئے کھولنے میں مصروف ہیں جو اس سے پہلے بہت کم دیکھنے میں آیا یہاں اپنے لفظوں کا رخ اگر فتح پور کے مسائل کی جانب موڑوں تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ فتح پور میں ہنگامی دوروں سے نہ صرف فتح پور کے بنیادی مسائل میں واقع ہورہی ہے بلکہ معاشرتی سطح پر مثبت راے بھی ہموار ہورہی ہے گلیوں سٹرکوں سمیت تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں کروڑ روڑ سمیت بیشتر جگہوں پر ٹف ٹائل سمیت سٹریٹ لایٹس کی تنصیب بلاشبہ فتح پور کی عوام کے لیے بڑی معاشرتی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے جبکہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے مستقل بنیادوں پر سرکاری شیڈ تعمیر کرنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں جن پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ سیوریج کی بہتری صفائی ستھرائی اور ڈھکنوں کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے لئے فتح پور مونسپل کمیٹی کے آفیسران چوہدری ارسلان اور انفورسمنٹ افیسر چوہدری ارشد کی محنت اور کوششوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا فتح پور کے مسائل کو حل کے لئے ڈی سی او لیہ آصف علی بھٹی کے آحکامات کو اپنے تجربات اور فتح پور کے مسائل پر گہری نظر ہونے کے سبب ہمہ وقت مصروف عمل ہیں عوامی فلاح اور مسائل میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں فتح پور میں سہولت بازار سمیت مین بازار کی تعمیر سمیت پانی کی نکاسی کا مسلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ڈی سی او لیہ آصف علی بھٹی سے امید رکھتا ہوں کہ ضلع لیہ خصوصا فتح پور کے مسائل میں کمی کی اور انتظامی افیسران قبلہ درستگی کی موجودہ روش برقرار رکھی جاے گی تاکہ عوامی مسائل ومصائب میں بلترتیب کمی واقع ھو سکے









