عوامی خدمت کی روشن مثال چوہدری سعید احمد سعیدی کا دورِ نمائندگی
تحریر : محمد زاہد مجید انور
*ٹوبہ ٹیک سنگھ سیاست کو اگر خدمت، دیانت اور خلوص کے ساتھ نبھایا جائے تو وہ عبادت بن جاتی ہے۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ عوامی ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی نے اپنے دورِ حکومت میں سیاست کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی فلاح و بہبود کا ذریعہ بنایا۔ ان کی سیاسی جدوجہد اور عملی کارکردگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ ہیں چوہدری سعید احمد سعیدی نے اپنے دورِ اقتدار میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب جناب سردار عثمان بزدار سے ذاتی طور پر ملاقاتیں کر کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کی صحت اور علاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری حاصل کی۔ یہ کوئی معمولی کارنامہ نہیں بلکہ ایک ایسی خدمت ہے جس کے ثمرات آج بھی عوام سمیٹ رہے ہیں اور ان منصوبوں پر کام تاحال جاری ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جدید طبی سہولیات، نئی عمارتوں کی تعمیر، جدید مشینری کی فراہمی، ایمرجنسی سروسز کی بہتری اور مریضوں کے لیے سہولتوں میں اضافہ انہی منصوبوں کا نتیجہ ہے۔ ان اقدامات کی بدولت نہ صرف ٹوبہ ٹیک سنگھ بلکہ گرد و نواح کے اضلاع سے آنے والے ہزاروں مریضوں کو بھی معیاری علاج کی سہولت میسر آ رہی ہے۔چوہدری سعید احمد سعیدی کی سیاست کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ذاتی مفادات، سیاسی لالچ یا اقتدار کی ہوس کو اپنے فیصلوں پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ ان کا واحد منشور ہمیشہ یہی رہا ہے کہ “میں صرف عوام کے لیے ہوں، ذاتی کام میرے ایجنڈے میں شامل نہیں”۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کا نام عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔پنجاب کی سیاست میں ایسے ایم پی ایز بہت کم ہیں جو اقتدار کو خدمت سمجھتے ہوں۔ چوہدری سعید احمد سعیدی ان چند منتخب لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کو ہی اپنی سیاست کا محور بنایا۔ ان کی دیانت داری، سادگی اور عوام دوستی نوجوان سیاستدانوں کے لیے ایک مثال ہے۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام اس بات پر متفق ہیں کہ اگر ہر نمائندہ اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے تو عوام کے مسائل خود بخود حل ہونا شروع ہو جائیں۔ چوہدری سعید احمد سعیدی کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن باب ہیں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔*









