جھنگ پنجاب ریونیو اتھارٹی بغیر مانیٹرنگ کے چھوٹے میرج لان و ہال کو لاکھوں روپے کے نوٹس بھجوانے لگے۔
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن ) جھنگ میں موجود 90سے 95 فیصد چھوٹے میرج لان و ہال جو صرف 60 روپے سے 80 روپے تک سروس فراہم کرتے ہیں۔جس کی بلڈنگ بھی نہ ہے۔اور ایسے علاقے میں موجود ہیں جو غیر یب متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ٹھیکہ پر حاصل کیے ہوئے ہیں ۔جو کے پہلے سے ہی مالی وسائل کا شکار ہیں۔محکمہ ایف بی آر کو ود ہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر ٹیکس ریکور کر کے دیتے ہیں۔جس سے گورنمنٹ کو ریونیو اکٹھا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ پروفیشنل ٹیکس میونسپل کارپوریشن ٹیکس پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اب پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس سب اداروں نے بے جا تنگ اور ہراساں کر رکھا ہے جس سے کاروبار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بغیر مانیٹرنگ کے چھوٹے شادی لان کو لاکھوں روپے کے نوٹس بھجوا دیئے۔ جب کے محرم کے مہینے میں شادی نہیں ہوتی لیکن اس مہینہ میں بھی ٹیکس لگا دیا۔جبکہ بڑے مگرمچھوں کو ہاتھ ڈالنے سے کتراتے ہیں۔
تمام لان و ہال والے ٹیکس دینے کے حق میں ہیں۔لیکن انکم سے زیادہ ٹیکس لگا کر کاروبار کو بند کرنے کی حتی المقدور کوشش کی جارہی ہے۔
جھنگ کے تمام میرج ہال و لان والے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے کاروبار کوبند ہونے سے بچایا جائے۔ اور کسی ایماندار افسر سے تحقیقات کروا کر کر ٹیکس وصول کیا جائے۔
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












