گڑھ مہاراجہ(تازہ ترین سٹار نیوز آن لائن) تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران گڑھ موڑ مہر مدثر عباس سبانہ نے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال اے ڈی جی، چیف آفیسر ٹاون کمیٹی گڑھ مہا راجہ سے مطالبہ کیا ہے گڑھ موڑ چوک میں گردوغبار نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں پانی والی ٹینکی سے گڑھ موڑ چوک میں پانی کا چھڑکاؤ کروایا جائے بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہے
صدر انجمن تاجران مدثر عباس سیال وجملہ عہدیداران انجمن تاجران گڑھ موڑ