سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی۔ ملزم گرفتار 1100گرام چرس برآمد مقدمہ درج
سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹرمصدق حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ سائیں جمال ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محبوب احمد ولد منظور احمد سکنہ ڈیرہ سائیں جمال کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چرس1100گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے
رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا












