بریکنگ نیوز خانیوال خانیوال موبائل فون پر بات کرنے کا رنج،بھائی اور چچا نے شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا
خانیوال (سٹار نیوز آن لائن ) موبائل فون پر بات کرنے کا رنج،بھائی اور چچا نے شادی شدہ خاتون سمیرا مائی کو پسٹل کے فائر مارکر قتل کردیا ملزم فرار۔تفصیل کے مطابق تھانہ نواں شہر کبیروالا کی حدود موضع گھگھر کھوہ ھراجاں والا کی رھایشی سمیرا مائی زوجہ عنصر ندیم ھراج کو اس کے سگے بھائی محمد کاشف اور چچا زوار حسین ھراج نے پسٹل کے فائر مارکر قتل کردیا اور موقع سے فرار ھوگیے مقتولہ سمیرا مائی کے شوھر عنصر ندیم ھراج نے پولیس کو درخواست میں موقف اختیار کیا ھے کہ ملزم زوار حسین اور اس کے ھمراھی کاشف نے پسٹل سے فائر کرکے قتل کیا ان کو رنج تھا کہ مقتولہ سمیرا فون پر کسی سے بات کرتی ھے عنصر ندیم ھراج کی درخواست پر پولیس نواں شہر کبیروالا نے مقدمہ نمبر 122/2020 درج کر لیا ایس ایچ او نواں شہر کبیروالا عمر دراز سیہڑ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارھے ھیں جلد ملزمان گرفتار کرلیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی بارہ میل خانیوال












