جھنگ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد کرونا وائرس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے تفصیلی بریفننگ دی اور بتایا کہ ضلع جھنگ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ ائسولیشن واڑر اور قرنطینہ مراکز بھی قائم کر دئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی کرونا کی معلومات کے حوالے سے فعال ہے۔ حکومتی احکامات کے مطابق بازار اور مارکیٹں بند ہیں جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے
جھنگ ۔ (سٹار نیوز آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد کرونا وائرس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے تفصیلی بریفننگ دی اور بتایا کہ ضلع جھنگ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ ائسولیشن واڑر اور قرنطینہ مراکز بھی قائم کر دئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی کرونا کی معلومات کے حوالے سے فعال ہے۔ حکومتی احکامات کے مطابق بازار اور مارکیٹں بند ہیں جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل چوہدری محمد اشرف گجر، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت، محکمہ صحت، شوشل ویلفیئر، ریسکیو 1122، تعلیم، انفارمیشن و دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجو دتھے۔ صوبائی وزیر رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ انتظامیہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائن اور احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔کرونا وائرس کے خلاف صف آراءہونے میں احتیاط لازم ہےانہوںنے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اس عالمی آفت سے نجات کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شہری اس وبا کو سنجیدہ لیں اور سرگرمیاں محدود رکھیں۔ انشاءاللہ پوری قوم کرونا وائرس کے خلاف جنگ متحد ہو کر لڑے گی اور شکست بھی دے گی۔صوبائی وزیر رائے تیمور خان بھٹی نے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور مزید موثر اور فعال بنانے کے احکامات جاری کئے۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کروانا وائرس روک تھام میں آگاہی کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے۔ میڈیا انتظامیہ سے تعاون کریں اور درست معلومات عوام تک پہنچائیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جھنگ آنے والے 659 افراد کی محکمہ صحت کی جانب سے سکریننگ کی گئی۔ خوش قسمتی سے ضلع بھر میں کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس موجود نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، ہسپتال موضع باغ اور تحصیل ہیڈکوارٹر اٹھارہ ہزاری میں کرونا سے متعلق خصوصی وارڈ سے بنائے گئے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف اینیمل اینڈ ویٹرنری سائنسز جھنگ کیمپس میں قرنطینہ وارڈز بنائے گئے ہیں
رپورٹ ۔چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












