رینالہ تھانہ چوچک کی حدود میں 2 آدمیوں کو 7 ڈاکوں نے گن پوائینٹ پر اغوا کر لیا

بامہ بالا تھانہ چوچک کی حدود میں چوری اور ڈکیٹی کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا آئے دن چوری ڈکیٹی واردات سرعام ہونے لگی
رینالہ( سٹار نیوز آن لائن) 7 ڈاکوں نے 2 لوگوں کو گن پوائینٹ پر 1 بیل اور ایک بھنیس زبر دستی چھین کر لے گئے۔علی عباس لشاری جو کہ بامہ بالا کا رہائشی ہے اس کے 2 ملازمین کو 18 تاریخ رات 12 بجے کے قریب 7 لوگوں نے گن پوائینٹ کے زور پر اغوا بھی کیا اور ساتھ ہی 1 بیل اور 1 بھینس زبر دستی چھین کر آبادی سے 2 کلومیٹر دور لے جا کر مال مویشی گاڈی میں ڈال کر علی عباس لشاری کے دونوں ملازمین کو پاس کی مسجد میں باندھ کر چلے گے۔4 دن گزرنے کے باوجود تھانہ چوچک کے چکر بار بار لگانے سے ڈکیٹی کے ملزموں پر ایف ائی آر درج کرنے سے انکار ۔علی عباس لشاری کا کہنا ہے ابھی تک ہم غریبوں کی کوئی بھی داد رسی نہیں کی گی۔اعلی حکام سے اپیل ہے ہمیں بروقت ڈاکوں کو پکڑنے میں ہماری مدد کریں

رپورٹ میاں زاہد محمود کامیانہ سٹار نیوز رینالہ اوکاڑہ