کراچی ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرا س کے خطرات کی وجہ سےاتوار کو سندھ حکومت نے 15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤں کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد آج سندھ میں لاک ڈاؤں کا دوسرا دن جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤں کا فیصلہ اس لئے کیا گیا تھاکیونکہ ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا، متاثرہ افراد کا زیادہ تعلق سندھ سے ہے۔
اسی لئے سب سے پہلے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤں کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن اب پولیس کی گزشتہ روز کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤں کے باوجود سندھ میں 472 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں 72 مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔
خلاف ورزی کرنے پر کراچی میں 222 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 33 مقدمات درج ہوئے ہیں، ساؤتھ زون میں 161، ایسٹ میں 60، ویسٹ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میرپورخاص میں 6، سکھر میں 8، لاڑکانہ میں 236 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کاکہنا تھا لاک ڈاؤ کا مقصدشہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، اگر شہری ہی اس کی خلاف ورزی کریں گے تو ہمارے لئے حالات کو بہتر کرنا مشکل ہو جائے گا، اس لئے شہریوں سے اپیل ہے کہ لاک ڈاؤں کی دنوں میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔
اگر آئندہ بھی کسی شخص کو خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے گرفتار کر لیا جائےگا، اس وقت ملک و قوم کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاک ڈاؤں کے باوجود سندھ میں 472 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں 72 مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔












