بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونے والی ایک بچی کا نام ’کورونا‘ رکھ دیا گیا۔
بھارت( سٹار نیوز آن لائن)این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کی پیدائش اتوار کے روز ہوئی، جس روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت کے لیے ملک بھر میں ’جنتا کرفیو‘ نافذ کرنے کا اعلان کیا۔اتر پردیش کے ضلع گورکھ پور میں پیدا ہونے والی اس بچی کے انکل نیتیش ترپاٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے بچی کا نام کورونا اس لیے رکھا کیوں کہ اس وبا نے پوری دنیا کو جوڑ دیا ہے اور یہ لوگوں کے لیے یکجہتی کی علامت ہے۔نیتیش کے مطابق انہوں نے اس بچی کا نام کورونا رکھنے سے قبل اس کی ماں راگنی ترپاٹھی سے اجازت لے لی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ وائرس بےحد خطرناک ہے اور اس کی وجہ سے دنیا بھر میں بڑے تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئیں، لیکن اس کی وجہ سے کچھ فائدے بھی ہوئے، اس نے دنیا کو اکٹھا کردیا۔ان کے مطابق یہ بچی بھی اس وائرس کی طرح برائی کے خلاف لوگوں ایک ساتھ لڑائی کی علامت ہوگی۔خیال رہے کہ لفظ کورونا دراصل مصری زبان سے لیا گیا ہے جس کے معنی سر کا تاج یا ہالہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’کورونا‘ سے بچنے کے لیے بھارت میں ’گائے کا پیشاب‘ پینے کی پارٹیبھارت میں کورونا وائرس کے حوالے سے بات کی جائے تو وہاں21دن کے لیے سوا ارب سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔بھارتی وزیر اعظم نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں منگل سے ملک بھر میں 21دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔بھارتی وزیر اعظم نے ملک میں ہونے والی 10اموات کے بعد کیے گئے اس اعلان میں صحت کے نظام کے لیے 2ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان بھی کیا۔بھارت نے ملک سے ملیریا سمیت اس طرح کے کامبی نیشن سے بنی کسی بھی قسم کی دوا کو بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کردی ہے۔












