اسلام آباد حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبوں کے تعاون سے اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہم یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام تک اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کل سے گڈز ٹرانسپورٹ کھول دی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی صورت اشیائے خوردونوش کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔صوبوں کے تعاون سے اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔