وزارتِ تعلیم تعلیمی اداروں میں فیس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرے ،رانا محمد ذیشان مرکزی صدر ایم ایس او پاکستان

کراچی(سٹار نیوز آن لائن ) ملک اسوقت مشکل صورت حال سے گزر رہا ہے، وزارت صحت کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات پر ہر صورت عمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلی مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانا محمد ذیشان اور ترجمان ایم۔ ایس۔ او پاکستان اعزاز الحق عباسی نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کے کرونا جیسی وبا سے بچائو اور لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعور و آگاہی و رجوع الی اللہ مہم چلا رہی ہے۔جس کا مقصد عوام الناس کو حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ اللہ رب العزت کے سامنے سجدہ ریز ہونے اور اپنے گناہوں پر توبہ و استغفار کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں جہاں حکومت وقت نے ریلیف کا اعلان کیا وہاں تعلیمی ادروں میں طلبہ کی فیسوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور آن لائن کلاسز کے اجراء کی صورت عمل میں لائی جائے۔
انکا مزید کہنا تھا کے ایم۔ایس۔او پاکستان سے وابسطہ طلبہ کرام حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رفاہی کاموں کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔ان شاء اللہ بہت جلد ہماری قوم اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے اس وبا سے جان چھڑا لے گی، تاہم حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد اور اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں پر توبہ و استغفار ازحد ضروری ہے۔