احمد پور سیال کورونا ایمرجنسی میں اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ کی زیر نگرانی آٹے کی فراہمی قابل تعریف ہے چیئرمین انجمن تاجران احمدپورسیال ملک عبدالرزاق کھوکھر
احمد پور سیال (سٹار نیوز آن لائن ) کورونا ایمرجنسی میں اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ کی زیر نگرانی آٹے کی فراہمی قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین انجمن تاجران احمدپورسیال ملک عبدالرزاق کھوکھر نے گذشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران جہاں پر دیگر انتظامی امور، شہریوں کا تحفظ، قرنطینہ سنٹر کا قیام اور عوام کو گورنمنٹ ریٹ پر اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال کی محنت کا نتیجہ ہے ملک عبدالرزاق کھوکھر نے کہا کہ شہر کے یوٹیلٹی سٹورز اور فیئر پرائس شاپس و دیگر سیل پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر دس کلو گرام آٹے کا تھیلا گورنمنٹ ریٹ پر دستیاب ہے ان مثالی اقدامات پر شہریوں اور انجمن تاجران نے تحصیل انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ سے اظہار تشکر کیا ہے اس موقع پر نائب صدر انجمن تاجران مہر محمد شفیق دیندار کی گذشتہ روز کی پریس بریفنگ بارے وضاحت کرتے ہوئے چیئرمین ملک عبدالرزاق کھوکھر نے بتایا کہ شہر میں کچھ لوگوں کی طرف سے آٹا نہ ملنے کی شکایت پر ایسا ہوا تاہم اس معاملے کی انجمن تاجران نے مزید تحقیق کی جس میں یہ بات محض افواہ نکلی، ملک عبدالرزاق کھوکھر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ، ڈی ایس پی جاوید اقبال اور ایس ایچ او تھانہ احمدپورسیال مہر محمد یوسف کو کورونا ایمرجنسی میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
رپورٹ حبیب منظر مہدی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












