ہری پور پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کڑی نگرانی
ہری پور( سٹار نیوز آن لائن) پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کڑی نگرانی جاری ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) کی ہدایت پر ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر بدستور ساتویں روز بھی پولیس کی کڑی نگرانی جاری۔تھانہ سرائے صالح کی حدود شاہ مقصود انٹرچینج کے مقام پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد سواتی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کی ہمراہ انچارج چوکی شاہ مقصود منیر حیات اور دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے مزدا نمبری LXE-1414 کے ذریعہ پنیجاب سے مانسہرہ براستہ موٹر وے سواریاں لے جانے والی گاڑی کو روک کر اس میں سوار20/22افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر قانونی طور پر نقل و حرکت اور صوبائی حکومت کی احکامات کی خلاف ورزی پر زیر دفعہ 188PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ محمد عتیق سلیمانی ڈپٹی بیوروچیف کے پی کے













