ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی. پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ گرفتار
ہری پور (سٹار نیوز آن لائن) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی. پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ گرفتار گزشتہ کچھ دن قبل تھانہ سٹی ہری پور کی حدود سائیں سہیلی روڈ پر خاتون سے پرس چھینے کا واقع رونما ہوا. جس کے متعلق تھانہ سٹی میں رپورٹ درج ہوکر مقدمہ رجسٹر ہوا. ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) نے پرس چھیننے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکوارٹر افتخار احمد سواتی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون خان کو پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے. تھانہ سٹی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا. ہری پور تھانہ سٹی کے تفتیشی سٹاف نے انتہک محنت کی بدولت ان وارداتوں میں ملوث2 رکنی گروہ کے ملزمان نوید احمد اور ندیم احمد پسران محمد اکرم ساکنان محلہ افضل آباد سنٹرل جیل کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد موٹر سائیکل اور 1 پستول 30 بور معہ 6 عدد کارتوس برآمد. جن سے مزید تفتیش جاری ہے
رپورٹ محمد عتیق سلیمانی ڈپٹی بیوروچیف کے پی کے













