حافظ مدثر۔۔اے سی کبیر والا۔خدمت خلق میں اپنی مثال آپ۔فرض شناس افسر کی کہانی منور اقبال کی زبانی۔۔۔سٹارنیوز پر

وہ کیوں تحصیل بھر کے معاملات بہتر کرنے پر تلا ہوا ہے, وہ آدھی رات کو ایک غریب کی کال پر سرائے سدھو کے رورل ہیلتھ سنٹر پہنچ جاتا ہے .وہ تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے جب سے آیا ہے اس پر ان غیر قانونی اقدامات کو روکنے کا بھوت سوار ہے, وہ آٹے کے بحران کو حل کرنے کیلئے رات بھر نہیں سوتا, وہ تحصیل بھر میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کیلئے تحصیل بھر میں شٹل کاک بن جاتا ہے, وہ لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کا خود محاسبہ کرنے پہنچا ہوتا ہے, اسے غلط کام کیوں پسند نہیں, وہ جب سے کبیروالا میں تعینات ہوا ہے, سکون سے نہیں بیٹھا, ماضی کے افسران دفتروں سے نکلتے ہی نہیں تھے تو بھی ہمیں شکوہ تھا اب یہ دفتر کی بجائے ہروقت ہمارے درمیان ہوتا ہے تب بھی ہم نالاں ہیں, کوی ایک شخص ہاتھ اٹھاکر نہیں کہہ سکتا کہ اس نے اسکے ساتھ بلاوجہ زیادتی کی, وہ پٹرول پمپس کے پیمانوں کی درستگی کیلئے کوشاں ہے وہ نہیں چاہتا کہ اس کے ہوتے کوی چوری چکاری کرے, وہ ہر غلط کے خلاف اور ہردرست کیساتھ نظر آریا ہے, وہ کہتا ہے کبیروالا کی عوام میری عوام ہے, سب میرے دوست ہیں, مگر غلط کام برداشت نہیں, وہ چاہتا تو اپنا وقت گزارتا, کماتا, کھاتا اور نکل جاتا مگر وہ ایسا نہیں کررہا, اسے نہ ٹرانسفر کی پرواہ ہے نہ کسی اور سزا کا خوف وہ اپنی ڈیوٹی کررہا ہے, پاکستان سے محبت کی ڈیوٹی, سرکاری ڈیوٹی, کچھ عناصر اس کے خلاف احتجاج کراکر اسے روک نہیں سکتے, کیونکہ وہ کبیروالا کی عوام کے دلوں میں بس چکا ہے, میں حافظ مدثر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا سے آجتک نہیں ملا,اور نہ ہی اس سے کوئی کام لیا ہے کہ اسکا ممنون ہوکر یہ سب لکھ رہا ہوں, بس وہ اچھا آفیسر ہے اس لئے اس کے حق میں لکھا, اللہ تعالیٰ اسے یونہی میرٹ, انصاف کی سربلندی کیلئے کام کرنے کی توفیق دے, آمین

والسلام منور اقبال تبسم
ضلعی چیئرمین پاکستان میڈیا کونسل خانیوال