پنجاب میں فلورملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا ہوجائے گا، آٹے کی نئی قیمت سوموار سے پنجاب بھر میں لاگو ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی فلور ملزمالکان نے گندم کی قیمت بڑھنے کے باعث آٹے کی فی تھیلا قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
قیمت بڑھنے سے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا ہوجائے گا۔ فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف مختار نے بتایا کہ آٹے کی نئی قیمت سوموار سے پنجاب بھر میں لاگو ہوگی۔ لاہور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 840 روپے کا ہوجائے گا۔ گندم کی قیمت بڑھنے کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔