تھانہ پھلروان پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا فیصل گلزار کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین چیمہ نے سب انسپکٹر محمد آصف اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد ریاض ، حق نواز دیگر کے ہمراہ سالم میں مختلف مقامات پر چھاپے مارکر غلام رسول سے 1400 گرام چرس محمد عزیز سے 1100 گرام ہیروئن محمد سہیل سے رائفل 8 ایم ایم جواد اکمل سے کلاشنکوف نذیر احمد سے پسٹل 30 بور اور عمیر حسن سے کلاشنکوف کوگرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے مزید تفتیش جاری ہے

رپورٹ میاں طلحہ زبیر