سرکل دنیاپور میں رواں سال کے دوران اب تک 514 مقدمات درج،628 ملزمان گرفتار۔

7 خطرناک گینگز کے 19 ارکان کو گرفتار کرکے 43 لاکھ 87ہزار کا مال برآمد کیا گیا

سرکل پولیس نے 218 اشتہاریوں کو بھی پابند سلاسل کیا، اے کیٹگری کے 26 اشتہاری بھی شامل

اسلحہ کے 45 مقدمات میں 6 کلاشنکوف،7 ریوالور 32 بور،38 پسٹل،7 رائفل اور 103 گولیاں برآمد کی گئیں

منشیات کے 92 مقدمات میں 38 کلو چرس،800 لیٹر شراب اور 980 لیٹر لہن شامل برآمد کیا گیا

چوکیداروں کو باندھ کر مارکیٹیں لوٹنے والے بین الصوبائی عجبی پٹھان گینگ کے3 ممبران گرفتار،

ملزمان سے 30 لاکھ کا مال مسروقہ، 1 کلاشنکوف،2 پسٹل اور گولیاں برآمد

اسماعیل عرف اسماعیلا گینگ(مویشی چور) کے دو ارکان سے 6 لاکھ کے مویشی ، 1 کلاشنکوف،1 پسٹل برآمد کی گئیں

ارسلان عرف نونا (موٹرسائیکل چور) گینگ کے 3 ارکان سے 5 موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے

رواں سال کے دوران سرکل دنیاپور میں 1 اندھے قتل سمیت 4 مقدمات کے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سرکل دنیاپور میں قماربازی کے 15اور انسدادی کاروائی کے100 مقدمات بھی درج ہوئے۔

پریس کانفرنس میں مقدمات کے مدعیان میں موٹرسائیکل اور ریکوری حوالے کی گئی۔