ظلم کی انتہا،،، خانیوال ،،،،پولیس تھانہ سرائے سدھو کے تھانیدار نے غریب محنت کش سے 80 ہزار بطور رشوت وصول کیا،غریب شخص بچوں کی عیدی شاپنگ سے محروم،،،،،،،،،،،،،،،،، آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال نوٹس لیں،،،،،،،،،،

خانیوال (سٹار نیوز آن لائن) پولیس تھانہ سرائے سدھو کے ملازمین اے ایس آئی فیاض خان پہوڑ، کانسٹیبل رانا دلشاد، ڈرائیور احمد یار،مجتبی شاہ اور سیکورٹی کانسٹیبل ریاض نے جسوکانویں کھوہ ٹاہلی والا میں دودھ والی ڈائری کے مالک اختر حسین سہو کے گھر ریڈ کرکے اسکے بچوں سمیت گرفتار کرلیا اور بعد ازاں قسور حسین سہو کی معرفت 80 ہزار وصول کرکے چھوڑ دیا۔دودھ ڈائری مالک اختر حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں غریب شخص ہوں میرے چھوٹے چھوٹے چھ بچے ہیں گھر کا واحد کفیل ہوں، میں ڈائری بند کرکے گھر میں موجود تھا کہ مذکورہ اے ایس آئی فیاض حسین پہوڑ مندرجہ بالا کانسٹیبلان کے ہمراہ گھر میں داخل ہوگئے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور مجھے اور میرے بچے انصر اقبال عمر نو سال کو گرفتار کرکے پولیس وین میں بیٹھا لیا اور بعد ازاں قسور عباس سہو جو کہ تھانہ سرائے سدھو کے تمام کیسوں کا لین دین بھی کرتا ہے نے 80 ہزار روپے لے کر تھانیدار فیاض حسین پہوڑ کو دیا اور مجھے رہائی ملی،،دو دن بعد مجھ پر ایک زمین کے معاملے پر جھوٹی تھانے میں درخواست بھی دی جب میں نے پیسے واپس مانگے تو تھانیدار اور قسور سہو مجھے دھمکیاں دیتے ہیں میری جان کو خطرہ ہے مجھے تحفظ دیا جائے اور رشوت میں لی گئی رقم بھی واپس دلوائی جائے میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ میں اب اپنے بچوں کی عید کی شاپنگ کروا سکوں،،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ۔۔۔مظہر حسین باٹی بارہ میل ۔۔۔۔خانیوال ۔۔