کمالیہ. آج سے صوبے بھر میں عید تک مارکیٹس اور کاروبار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، تمام مزارات بھی کھول دیے جائیں گے،اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن )کمالیہ. آج سے صوبے بھر میں عید تک مارکیٹس اور کاروبار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، تمام مزارات بھی کھول دیے جائیں گے، نوٹیفکیشن جاری اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آج سے ایس او پیز کے تحت مزارات کھول دیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ عید (24.5.2020) تک تمام کاروبار، مارکیٹس (جن کو پہلے سے اجازت ہے) وہ صبح 9 بجے سے لیکر رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے. عید کے بعد مورخہ 24.5.2020 کے بعد سے ان کے اوقات کار صبح 9 بجے تا شام 7 بجے تک ہونگے. انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس سلسلہ میں عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں. شاپنگ کے لیے جانے والے افراد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں. ہاتھ بار بار دھوئیں.

رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک