ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ نواحی گاؤں 714 گ ب کا رہائشی کورونا کا مریض انتقال کر گیا
تدفین ایس او پیز کے مطابق ہوگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے کہا کہ چک نمبر 714گ ب کا رہائشی جو کہ کورونا وائرس میں مبتلا تھا اور فیصل آباد کے ایک سرکاری ہسپتال میں زیر علاج تھا آج وفات پا گیا ہے، ایس او پیز کے مطابق صدر پولیس کمالیہ میت وصول کر کے متوفی کی تدفین کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کمالیہ کے عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے عوام الناس غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، صابن سے بار بار ہاتھوں کو دھوئیں، نزلہ زکام اور تیز بخار میں مبتلا افراد فوری طور پر ہسپتال سے اپنا چیک کروائیں.

رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ