سیاست سے بالاتر عوامی مفادات کا تحفظ ترجیح رہے گی۔۔تاجر و سول سوسائٹی کے وفود سے ڈی ایس پی احمدپورسیال،ایس ایچ او گڑھ مہاراجہ کے گفتگو۔۔امتیازشیخ کی رپورٹ۔سٹار نیوز پر

گڑھ مہاراجہ(سٹار نیوز آن لائن)انجمن تاجران گڑھ موڑ کے وفد کی ڈی ایس پی صاحب احمد پور سیال اور نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ جناب رانا عمر درازصاحب ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا. رسہ گیروں چوروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا کروناکے حوالے سے بات چیت ہوئی اور دکان داران حضرات کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلیے بات ہوئی.. انہوں نے بتایا کہ میرا تبادلہ محمکمے کی طرف سے ہوا ہے اور میں کسی بھی سیاسی اثررسوخ کو نظرانداز کرتے ہوئے کاروائی کو یقینی بناؤں گا انجمن تاجران گڑھ موڑ کی طرف سے صدر مہر مدثر عباس سبانہ سیال.. ایڈووکیٹ نسیم عباس. چوہدی جاوید جٹ شیخ احسان الہی ملک حیدر اعوان . محمد عمران.. شوکت وڑائچ. چوہدری عمر حیات. اور ملک غلام عباس علوی اعوان نے وفد کی صورت ملاقات کی

رپورٹ امتیاز شیخ