جھنگ (تازہ ترین سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن) تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے بیلہ شہر میں با اثر شخص نے 50 کے قریب مرد و خواتین کے ہمراہ مقامی رہائشی غلام عباس اور اسکے شہید بھائی نائک شبیر حسین کی 100 کنال الاٹ شدہ زمین پر قبضہ کرتے ہوئے اسکی فصل گندم اور چنا زبردستی کاٹ لی اور خواتین کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا.
متاثرہ شخص غلام عباس کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس ملزمان سے مبینہ طور پر رشوت لے کر ان کے ساتھ ساز باز ہو گئی اور انکی کہیں  شنوائی نہیں ہو رہی، اعلی حکام نوٹس لیں.
بااثر قبضہ مافیا کے سرغنہ ملک سعود اکیرا نے اس کے شہید فوجی بھائی کی پنشن اور زمین بھی ہتھیا رکھی ہے جسکی وجہ سے شہید کی بیوہ اور بچے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، شہید آرمی آفیسر کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے سرغنہ کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے.

رپورٹ ریاض خان شاہد جھنگ