ساھیوال کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اعجاز خان بلوچ چیئر مین بلوچ بلڈ بینک نے بتایا کہ
کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط ہی علاج ہے بہت سے لوگ آج بھی کورونا وائرس کو مزاق سمجھ رہےہیں جس وجہ سے احتیاط نہیں کر رہے
جبکہ احتیاط بہت ضروری ہے ہرگز لا پرواہی اور غفلت نہ کریں کہیں یہ بے احتیاطی نقصان دہ ثابت نہ ہو جائے اس لئے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کورونا وائرس کا مقابلہ کریں اور حکومت کے ساتھ چلے اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز مت کریں بلکہ سینیٹائزرماسک کا استعمال ایک دوسرے سے میل جول سے پرہیز ہاتھ ملانا گلے ملنا اور رش والی جگہ پر فاصلہ رکھنا صابن سے ہاتھ دھونا جیسی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں زیادہ وقت اپنے گھروں میں گزاریں فضول گلیوں بازاروں میں مت گھومیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی کورونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور کورونا وائرس سے چھٹکارا مل سکتا ہے رپورٹ بشری وکیل












