منڈی بہاؤالدین: میانہ گوندل کے نواحی گاؤں وڑیائیت گورنمنٹ پرائمری سکول وڑیائیت (بوائز) میں آج بچوں میں کتابیں تقسیم کی گئیں اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد اصغر رانجھا اور سر امتیاز گوندل کی زیر نگرانی میں بچوں کو مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا گیا
ہیڈ ماسٹر محمد اصغر رانجھا نے سکول ٹائمنگ سے پہلے سکول کے مکمل صفائی کروائی اور تین فٹ کے فاصلے پر چونے سے نشان لگوائے بچوں کو تین فٹ کے فاصلے پر کھڑا کیا گیا
ہیڈ ماسٹر محمد اصغر رانجھا نے بچوں کے والدین کو ہدایت کی کہ ہر بچے کو ماسک پہنا کر سکول بھیجا جائے ایس او پیز کے تحت ایک ایک بچے کو علیحدہ علیحدہ بلوا کر کتابیں تقسیم کی گئیں اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمداصغر رانجھا کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں بہت عزیز ہے بچوں کے والدین نے ایس پیز پر عملدرآمد کروانے پر ہیڈ ماسٹر محمد اصغر رانجھا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں ہیڈ ماسٹر محمد اصغر رانجھا پر فخر ہے
یاد رہے کہ یہ وہی ماسٹر محمد اصغر رانجھا ہیں جن کے آنے سے پہلے گورنمنٹ پرائمری سکول وڑیائیت کی بلڈنگ تباہ ہوئی پڑی تھی چار دیواری تک گر گئی تھی ہیڈ ماسٹر محمد اصغر نے آتے ہی سکول کی پوری بلڈنگ کو کو نئے سرے سے تعمیر کروایا اور سکول کی چار دیواری مکمل کروائی

رپورٹ میاں طلحہ زبیر