پٹرول کی قلت نے حکومتی نااہلی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے.یہ بات بہادر خان جھگڑ امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ نے ایک بیان میں کہی. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرول سستا اور وافر مقدار میں موجود ہے لیکن پاکستان میں حکومت نے صرف سستا کرنے کا اعلان کیا ہے. جبکہ عوام پٹرول کے حصول کے لیے دھکے کھا رہے ہیں، پٹرول کی عدم دستیابی، بلیک مارکیٹنگ اورگراں فروشی عروج پر ہے. ایک ایک لیٹر کے لیے عوام پٹرول پمپس پر لمبی قطاروں میں انتظار کرتے اور ایک دوسرے سے دست و گریباں نظر آتے ہیں.انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے حکمرانوں کاعوام کی بے بسی پر ٹس سے مس نہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ قلت مصنوعی ہے اس بلیک مارکیٹنگ میں حکمران ملوث ہیں اور عوام کے اس استحصال کے پس پردہ سرکاری پردہ نشین ہیں












