فاطمتہ زہراہ رضی اللہ تعالی عنھا جب گھر میں تشریف لاتیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کھڑے ہوکر انکا استقبال کرتے تھے۔
راےانصرصدیقی۔
مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک راےانصرصدیقی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ فاطمتہ زہراہ رضی اللہ تعالی عنھا نبی اخرالزماں حضرت محمد مصطفے صلہ کی لاڈلی صاحبزادی تھیں۔ جب فاطمتہ زہراہ رضہ گھر میں تشریف لاتیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ کھڑے ہوکر انکا استقبال کرتے تھے۔ سیدہ فاطمہ رضہ جنت میں عورتوں کی سردار ہیں۔ آپ رضہ سیدنا حضرت علی المرتضی شیر خدا رضہ کی بیوی اور حضرت حسنین کریمین رضہ کی اماں تھیں۔ دائرہ اسلام میں شامل رہنے کے لیے جسطرح امہات المومنین کی عزت کرنا ضروری ہے اسطرح ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ کی صاحبزادیوں کی عزت کرنا بھی ضروری ہے۔
چئیرمین جھنگ ڈویژن بناو تحریک جعفر غفار قریشی کا کہنا تھا کہ سیدہ فاطمتہ زہراہ رضہ جی نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی صاحبزادی ہیں۔ لھذا مسلمان ہونے کے ناطے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آل۔ اصحاب۔ اور امہات المومنین کی عزت و تکریم ضروری ہے۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری ریاض شاہد۔ تحصیل چئیرمین شیخ راشد۔ سٹی صدر عامر علی۔ انفارمیشن سیکرٹری آصف بلال۔ موجود تھے۔