جھنگ، شریف آباد سے رات کی تاریکی میں 12 دن کا نومولود بچہ گھر غائب
جھنگ (تازہ ترین سٹار نیوز ایچ ڈی آن) تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ شریف آباد کی نواحی بستی پراگہ میں مظفر عباس قوم بلوچ کا گزشتہ رات گھر سے بارہ دن کا بچہ غائب ہو گیا۔ رات کے وقت ایک بجے کے قریب جب بچے کی ماں بچے کو دودھ پلانے کیلئے اٹھی تو اسی چارپائی پر ماں کے ساتھ سویا ہوا بارہ دن کا بچہ غائب تھا۔ بچے کی ماں نے دیگر گھر والوں کو جگا کر شور مچایا تو قریبی گھروں کے افراد بھی جمع ہو گئے۔ رات کے وقت ہی بچے کی تلاش شروع کی لیکن بچہ کا کہیں بھی نام و نشان تک نہ ملا۔ صبح مقامی کھوجیوں کو بلا کر بچے کی تلاش کی کوشش کی گئی لیکن تاحال بچے کا کہیں بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی وغیرہ نہیں ہے تاہم بچے کا اس طرح گھر سے غائب ہوجانا شریف آباد کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ ہے۔ بچے کے والدین نے مقامی پولیس اور ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے کر بچے کی تلاش میں ان کی مدد کی جائے۔

رپورٹ انصر خان بلوچ سٹاف رپورٹر سٹار نیوز شریف آباد جھنگ